پاکستان

پائلٹس اور عملہ برطرف

دسمبر 30, 2018 < 1 min

پائلٹس اور عملہ برطرف

Reading Time: < 1 minute

سپریم کورٹ کی ہدایت پر جعلی ڈگری رکھنے والے پی آئی اے کے تین پائلٹس اور پچاس کیبن کریو ملازمین کو فوری طور پر نوکریوں سے برطرفی کردیا گیا ہے ۔ ڈی جی سول ایوی ایشن نے جعلی ڈگری والے تمام پائلٹس اور کیبن کریو ملازمین کے لائسنس بھی منسوخ کر دیئے ہیں ۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق پی آئی اے کے تین کپتانوں کو جعلی ڈگری کی بنیاد پر نوکری سے فارغ کیا گیا جبکہ کیبن کریو کی پچاس ملازمین کو بھی فوری طور پر نوکریوں سے برطرف کردیا گیا ہے،دوسریجانب ڈی جی سول ایوی ایشن حسن بیگ نے جعلی ڈگری والے پائلٹس اور کیبن کریو ملازمین کے لائسنس فوری طور پر معطل کرنے کے احکامات بھی جاری کر دیئے ہیں،جبکہ جن پائلٹس اور کیبن کریو ملازمین نے اب تک اپنی تعلیمی ڈگریاں تصدیق کے ہے جمع نہیں کرائے انکے لائسنس بھی ڈگریاں داخل کرانے تک معطل کرنے کا حکم دیا گیا ہے ۔

ترجمان سول ایوی ایشن کے مطابق ڈی جی سول ایویشن نے اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے تمام کنٹریکٹرز کی غیر تسلی بخش کارکردگی کے پیش نظر ڈیفیکیٹ لائیبیلٹی پیریڈ میں چھے ماہ کا اضافہ کردیا ہے،ترجمان کا کہنا ہے کہ ڈی جی سول ایوی ایشن نے اسلام آباد ایئر پورٹ کے ایویو برجز کے کنٹریکٹر ایڈلٹے کے ڈیفیکیٹ لائیبیلٹی پیریڈ میں بھی ایک سال کا اضافی کردیا ہے

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے