متفرق خبریں

علیمہ خان کیلئے قواعد تبدیل کر دیئے

جنوری 24, 2019 < 1 min

علیمہ خان کیلئے قواعد تبدیل کر دیئے

Reading Time: < 1 minute

تحریک انصاف کی حکومت نے ہدایت کی ہے کہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو ایمنسٹی اسکیم میں جائیدادیں، اثاثے اور بیرون ملک بنک اکاؤنٹس ظاہر کرنے والوں کو ہراساں نہ کیا جائے ۔

یاد رہے کہ سابق چیف جسٹس ثاقب نثار نے بیرون ملک اثاثے، جائیدادیں اور بنک اکاؤنٹس بنا کر پاکستان میں ظاہر نہ کرنے والے شہریوں کے خلاف ایف بی آر اور ایف آئی اے کو کارروائی کا حکم دیا تھا ۔

سپریم کورٹ کی کارروائی کے نتیجے میں وزیراعظم عمران خان کی بہن علیمہ خان کے بیرون ملک اثاثے سامنے آئے تھے اور ٹیکس نہ دینے پر ایف بی آر نے ان پر جرمانہ عائد کیا تھا ۔

سوشل میڈیا پر اس وقت یہ موضوع زیر بحث ہے کہ نیا حکم نامہ کیا صرف علیمہ خان کی وجہ سے جاری کیا گیا ۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے