روحی بانو انتقال کر گئیں
Reading Time: < 1 minuteپاکستان ٹیلی ویژن کے ڈراموں کے یادگار دور کی ممتاز اداکارہ روحی بانو ترکی کے ایک ہسپتال میں انتقال کر گئی ہیں ۔
روحی بانو گزشتہ ایک دہائی سے نفسیاتی عوارض کا شکار ہو کر کسمپرسی کی زندگی گزار رہی تھیں ۔ گردوں کے عارضے کے باعث وہ گزشتہ کچھ دنوں سے استنبول کے ایک ہسپتال میں زیرعلاج تھیں ۔ ان کی عمر 67 برس تھی ۔ روحٰ بانو 10 اگست 1951 کو پیدا ہوئی تھیں ۔
Array