متفرق خبریں

چیئرمین نیب کو وزیر کا بنگلہ الاٹ

فروری 13, 2019 < 1 min

چیئرمین نیب کو وزیر کا بنگلہ الاٹ

Reading Time: < 1 minute

وزارت ہاؤسنگ نے قومی احتساب بیورو نیب کے چیئرمین جاوید اقبال وزیروں کی کالونی میں بنگلہ الاٹ کر دیا ہے ۔ بتایا گیا ہے کہ جاوید اقبال کو سیکورٹی خدشات کے بارث منسٹرز کالونی میں رہائش فراہم کی گئی ۔

چیئرمین نیب کو سیکیورٹی خدشات کے بارے میں حکومت کو آگاہ کیا گیا تھا جس کے بعد ہاؤسنگ کی وزارت نے جاوید اقبال کو منسٹر انکلیو میں گھر الاٹ کیا ۔
یاد رہے کہ سپریم کورٹ سے ریٹائرمنٹ کے بعد جاوید اقبال نے بحریہ ٹاؤن میں رہائش اختیار کی تھی ۔ تاہم اب کہا جا رہا تھا کہ چیئرمین نیب کو راولپنڈی سے نیب ہیڈکوارٹرز آتے ہوئے سیکیورٹی خدشات تھے ۔
گذشتہ ہفتے سیکیورٹی اداروں نے چیئرمین نیب کو سیکیورٹی خدشات سے حکومت کوآگاہ کیا تھا ۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے