متفرق خبریں

عربوں کے لیے خصوصی انتظامات

فروری 13, 2019 < 1 min

عربوں کے لیے خصوصی انتظامات

Reading Time: < 1 minute

پاکستان کے دورے پر آنے والے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے لیے سات بی ایم ڈبلیو سیون سیریز، ایک لینڈ کروزر اور آٹھ کنٹینرز پرمشتمل سامان پاکستان پہنچا دیا گیا ہے ۔

اسلام آباد میں سعودی عرب کے سفارت خانے کے ذرائع کے مطابق شاہی مہمانوں کیلئے آٹھ ہوٹلز میں ساڑھے سات سو کمروں کی بکنگ کا عمل بھی مکمل کر لیا گیا ہے ۔ اسلام آباد انتظامیہ نے ہدایت کی ہے کہ ہوٹلز کو سیکورٹی کلیئرنس کے لیے ولی عہد کی آمد سے ایک روز پہلے سیل کر دیا جائے گا ۔

سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے دورہ پاکستان کے لیے تیاریوں کو حتمی شکل دیتے ہوئے لگژری گاڑیاں پاکستان پہنچا دی گئی ہیں ۔ لگژری گاڑیوں میں سات بی ایم ڈبلیو، ایک لینڈ کروزر شامل ہے ۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ سعوی ولی عہد کے استعمال کے لئے آٹھ کنٹینرز پر مشتمل سامان بھی پہنچ چکا ہے جبکہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے طیارے میں 40 رکنی وفد کے علاوہ شاہی گارڈ کا دستہ بھی ہوگا۔

دوسری جانب شاہی دورے پر سعودی عرب سے آنے والے مہمانوں کیلئے ہوٹلز کی بکنگ کا عمل بھی مکمل کرلیا گیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق شاہی مہمانوں کو اسلام آباد آٹھ ہوٹلز میں ٹھہرایا جائیگا جہاں پر مہمانوں کیلئے ساڑھے سات سو کمروں کی بکنگ کرا لی گئی ہے ۔

ذرائع کے مطابق سعودی عرب سے آئے مہمانوں کیلئے بک کرائے گئے تمام ہوٹل کی انتظامیہ کو ایڈوانس بکنگ کینسل کرنے کی ہدایت جاری کی گئی ہے ۔ سعودی وفد کی آمد سے قبل سیکورٹی ادارے ہوٹلز کا کنٹرول سنبھال لیں گے اور شاہی مہمانوں کی آمد تک آٹھوں ہوٹلز کوئی اور شخص استعمال نہیں کر سکے گا۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے