میری جان یا صوفیہ صدیقی؟ گرفتار
Reading Time: < 1 minuteپاکستان میں وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی پولیس نے ایک ایسی خاتون کو شوہر سے جھگڑے کے بعد ایک پارک سے گرفتار کیا ہے جس کا الزام ہے کہ خاوند اس سے جسم فروشی کراتا ہے ۔
تھانہ شالیمار پولیس کے پاس درج کرائے گئے مقدمے میں خاتون نے بتایا ہے کہ اس کا اصل نام میری دختر سلیم جان ہے ۔ خاتون نے بتایا کہ ”18 سال قبل عبدالرؤف شیخ نامی شخص مجھے اغوا کر کے لایا اور میرا جعلی شناختی کارڈ صوفیہ صدیقی کے نام سے بنوایا،-
خاتون کے مطابق شوہر اس سے جسم فروشی کا دھندہ کراتا ہے اور اسی وجہ سے لڑائی جھگڑا ہوا ۔
ایف آئی آر کے مطابق خاتون دو بچیوں کی ماں ہے جس نے ایف الیون کے علاقے میں شور شرابہ کیا جب اس کے ساتھ شوہر نے مارپیٹ کی تھی ۔
دوسری جانب پولیس ذرائع نے دعوی کیا ہے کہ صوفیہ اور اس کا شوہر مل کر شہریوں کو لوٹتے ہیں اور دونوں کے خلاف کراچی میں کئی مقدمات درج ہیں ۔
![](https://pakistan24.tv/wp-content/uploads/2019/02/5D932155-DCE7-428D-AE5A-D840919E2CAE-1024x683.jpeg)