پاکستان24 متفرق خبریں

ولی عہد کو کس نے بلایا؟

فروری 17, 2019 2 min

ولی عہد کو کس نے بلایا؟

Reading Time: 2 minutes

پاکستان میں تحریک کی حکومت اور وزیراعظم عمران خان سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان کے دورے کا کریڈٹ لے رہے ہیں ۔

پاکستان کی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کی رپورٹنگ کرنے والے صحافیوں کے واٹس ایپ گروپس میں سعودی ولی عہد کے دورے کا کریڈٹ پاکستانی فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کو دیا جا رہا ہے ۔

پاکستان کے ٹی وی چینلز پر فلیش ہونے والی خبروں اور ٹکرز میں فوجی ترجمان کا حوالہ دیے بغیر دفاعی امور کے رپورٹر نے لکھا ہے کہ ”آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پاک سعودی سٹرٹیجک تعلقات کے فروغ میں اہم کردار ادا کیا، آرمی چیف نے بائیس اگیست دوہزار اٹھارہ کو سعودی عرب کا اہم دورہ کیا تھا۔؛

ایک رپورٹر نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ ”دفاعی امور کی رپورٹنگ کرنے والے تمام صحافیوں کو بنے بنائے ٹکرز فراہم کیے گئے اور حوالے دینے سے منع کیا گیا۔؛

ٹی وی چینلز کو دیے گئے ٹکرز میں کہا گیا ہے کہ ”سعودی دورے کے دوران جنرل باجوہ نے محمد سلمان سے ون ان ون ملاقات کی جبکہ سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان کے دوران بھی آرمی چیف کی شہزادہ محمد بن سلمان سے ون ان ملاقات ھوگی۔؛

فائل فوٹو

دفاعی امور کے رپورٹرز کو فائل فوٹوز بھی فراہم کی گئی ہیں جو ٹی وی چینلز پر چلائی جا رہی ہیں ۔ رپورٹرز کی جانب سے ٹی وی چینلز کو بغیر حوالے کے دیے گئے ٹکرز کچھ یوں بھی ہیں ۔

”پاک سعودی تعلقات کی گرم جوشی کے تاریخی لمحات

سعودی ولی عہد محمد بن سلمان آج ہیں پاکستان کے مہمان

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پاکستان کی تاریخی سفارتی کامیابی کی بنیاد رکھی

گزشتہ کئی سالوں سے پاک سعودی تعلقات سرد مہری کا شکار تھے

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی مسلسل کوششوں سے سعودی عرب پاکستان کا پہلے سے بھی بڑھ کر دوست بنا ھے

جنرل قمر جاوید باجوہ نے 22 اگست 2018 کو سعودی عرب کا دورہ کیا

اسی دورے میں جنرل باجوہ کی ولی عہد محمد بن سلیمان سے ہونے والی ملاقات اہم سنگ میل ثابت ہوئی

سعودی ولی عہد کا آج کا دورہ اسی ملاقات کا ثمر ہے۔؛

پاکستان میں سفارتی اور دفاعی امور ہر نظر رکھنے والے مبصرین کا ماننا ہے کہ تحریک انصاف کا حکومت میں آنا ابھی کل کی بات ہے، ولی عہد کے اس دورے کے لیے اصل کردار راحیل شریف اور جنرل قمر جاوید باجوہ نے ادا کیا ہے اس لیے حکومتی زعما کو بھی انہیں کریڈٹ دینا چاہئیے ۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے