شہباز شریف ای سی ایل پر
Reading Time: < 1 minuteپاکستان میں وفاقی حکومت نے قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور مسلم لیگ نواز کے صدر شہباز شریف کا نام ایگزٹ کنٹرول فہرست میں شامل کیا ہے ۔
اپوزیشن لیڈر کا نام ملک سے باہر جانے سے روکے جانے والے افراد کی فہرست میں شامل کرنے کی منظوری تحریک انصاف کی حکومت کی وفاقی کابینہ نے دی ۔
وزارت داخلہ کے ترجمان نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ وفاقی کابینہ کے اجلاس میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کا نام ای سی ایل میں شامل کرنے کی منظوری دی گئی ہے جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن آئندہ چند دنوں میں جاری کر دیا جائے گا.
خیال رہے کہ نیب کی جانب سے وزارت داخلہ کو درخواست کی گئی تھی کہ شہباز شریف کا نام ای سی ایل میں ڈالا جائے۔ قومی احتساب بیورو نیب اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کے خلاف آشیانہ ہاوسنگ سکیم خرد برد سمیت دیگر کرپشن الزامات پر تحقیقات کر رہا ہے.
Array