انڈیا کو مختلف جواب دیں گے، فوج
Reading Time: < 1 minuteپاکستان کی فوج کے ترجمان نے کہا کہ ہم انڈیا کو مختلف طریقے سے جواب دیں گے ۔
ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے انڈیا کے حملے پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ’بھارت کی کارروائی ہمیں حیران نہیں کر سکی، مگر ہم بھارت کو ضرور حیران کریں گے۔ ہم ایک جمہوری ملک ہیں اور بھارت کو جواب مختلف طریقے سے دیا جائے گا۔‘
ڈی جی آئی ایس آر نے کہا کہ وزیراعظم نے آج کے اجلاس میں فوج سے، تمام قومی طاقت کے عناصر سے اور پوری قوم سے کہا کہ وہ کسی بھی طرح کے حالات کے لیے تیار رہے ۔
فوجی ترجمان نے کہا کہ کل پارلیمان کا مشترکہ اجلاس ہے اور اس کے بعد وزیراعظم نے نیشنل کمانڈ اتھارٹی کا اجلاس بھی بلایا ہے اور مجھے امید ہے کہ آپ سمجھتے ہوں گے نیشنل کمانڈ اتھارٹی کا کیا مطلب ہے اور اس کی تشکیل کیا ہے ۔
Array