پاکستان انڈیا کی فضائی حدود بند
پاکستان اور انڈیا کے درمیان جنگی صورتحال کے پیش نظر دونوں ملکوں کی فضائی حدود کمرشل طیاروں کی پروازوں کے لیے بند کر دی گئی ہیں ۔
دونوں ملکوں کی فضائی حدود میں سے گزرنے والی بین الاقوامی پروازوں نے اپنا رخ موڑ لیا ہے ۔
اس وقت عالمی فضائی سروس دکھانے والی ویب سائٹ کی تصاویر میں پاکستان اور انڈیا کے اوپر سے کوئی پرواز نہیں گزر رہی اور تمام ائرپورٹس بند پڑے ہیں ۔

