پاکستان

پاکستانی قیدی کی میت واپس

مارچ 2, 2019

پاکستانی قیدی کی میت واپس

انڈیا کی جیل میں تشدد سے قتل کیے گئے پاکستانی قیدی کی میت واہگہ بارڈر پر لواحقین کے حوالے کر دی گئی ہے ۔

قید شاکر اللہ کو انڈیا کی ریاست راجستھان کی جیل میں قتل کیا گیا تھا ۔

انڈین حکام نے کہا تھا کہ جے پور کی سینٹرل جیل میں بعض مقامی قیدیوں کے ساتھ جھگڑے کے بعد شاکراللہ کو مبینہ طور پر قیدیوں نے مل کر قتل کردیا تھا۔

ان کی میت کو لینے کے لیے ان کے بھائی شہزاد گلفام واہگہ پہنچے تھے ۔

مقتول قیدی شاکراللہ کے بھائی نے میڈیا کو بتایا کہ اس کا بھائی آٹھ برس قبل لاپتہ ہوا تھا، شاکراللہ کا ذہنی توازن درست نہیں تھا ۔

شہزاد گلفام کے مطابق انہوں نے شاکراللہ کو بہت تلاش کیا مگر بے سود رہا ۔

خبر رساں ایجنسی اے این آئی کے مطابق شاکر اللہ سنہ 2011 سے جے پور کی جیل میں تھے۔ جے پور کی ایک ذیلی عدالت نے انھیں انڈیا میں دہشت گردی پھیلانے کے جرم میں سزا سنائی تھی ۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے