پاکستان دہشت گردوں سے نمٹے، برطانیہ
Reading Time: < 1 minuteبرطانوی وزیراعظم تھریسامے نے بھی پاکستان سے ’ڈو مور؛ کا مطالبہ کیا ہے ۔ پاکستان کے وزیراعظم عمران خان سے ٹیلی فونک رابطہ کرکے تھریسامے نے کہا کہ دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کی جائے ۔
ڈاوننگ اسٹریٹ سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ تھریسامے نے ونگ کمانڈر ابھینندن کی رہائی اور بھارت کے ساتھ کشیدگی کم کرنے کے لیے عمران خان کی کوششوں کو سراہا۔
دونوں رہنماوں کے درمیان پاک بھارت تنازعے کے اصل وجہ کو جڑ سے ختم کرنے کے حوالے سے بات ہوئی، جس میں برطانوی وزیراعظم نے اس بات پر زور دیا کہ ’عالمی سطح پر دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے نہایت اہم ہے کہ پاکستان بھی تمام دہشت گرہوں کے خلاف کاروائی کرے ۔؛
Array