اب صرف تین ماہ کا ویزہ
Reading Time: < 1 minuteامریکا نے پاکستان کے لیے نئی ویزہ پالیسی متعارف کرائی ہے جس کے تحت ویزہ مدت 5 سال سے کم کرکے 3 ماہ کردی گئی ہے ۔
اسلام آباد میں امریکی سفارتخانے کے مطابق اب امریکا پاکستانی صحافیوں کو 3 ماہ کا ویزہ جاری کرے گا ۔
امریکی سفارتخانے کے جاری کیے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کے سرکاری حکام کو ویزہ کام کی مدت کو مدنظر رکھ کر جاری کیا جائے گا ۔
امریکی سفارتخانے کے ذرائع نے بتایا ہے کہ پاکستانیوں کے لیے امریکی ویزے کی فیس 160 ڈالرز سے بڑھا کر 192 ڈالرز کر دی گئی ہے ۔
سفارتخانے نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ امریکا نے ویزہ پالیسی اورفیس میں تبدیلی پاکستان کے اقدام کی وجہ سے کی ہے ۔ ترجمان کے مطابق پاکستان پہلے ہی امریکی شہریوں کیلئے ویزہ مدت میں کمی جیسے اقدامات کرچکا ہے ۔
Array