متفرق خبریں

ایبٹ آباد میں نعش کے ساتھ دھرنا

مارچ 7, 2019 < 1 min

ایبٹ آباد میں نعش کے ساتھ دھرنا

Reading Time: < 1 minute

کوہستان ویڈیو اسکینڈل کے کردار مقتول افضل کوہستانی کے لواحقین نے ایبٹ آباد پولیس کے خلاف دھرنا دیا ہے ۔

ایبٹ آباد کینٹ پولیس اسٹیشن کا گھیراؤ کرنے والے کوہستان سے تعلق رکھنے والے افراد نے افضل کوہستانی کی میت لے جانے سے انکار کیا ہے ۔

مظاہرین کا مطالبہ ہے کہ مقتول کے بھانجے فیض الرحمان کو رہا کیا جائے ۔ مقتول کے ورثا نے الزام لگایا ہے کہ پولیس تاحال اصل ملزمان کو گرفتار نہیں کر سکی اور بے گناہ شخص کو حراست میں لے کر شدید تشدد کا نشانہ بنایا ہے ۔

مقتول افضل کوہستانی کے بھائی نصیر نے میڈیا کو بتایا کہ فیض الرحمان ہمارا بھانجا ہے جس کو پولیس نے گرفتار کیا ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ فیض الرحمان تو افضل کی حفاظت کے لیے اس کے ساتھ تھا ۔ ”ایک تو ہمارے ساتھ ظلم ہوا، بھائی قتل کیا اور اب پولیس نے ہمارے ہی بندے کو پکڑ کر کیس کو خراب کرنے کی کوشش کی ہے۔؛

نصیر کوہستانی نے کہا کہ تھانہ کینٹ کا ایس ایچ او غفور ملزمان کے ساتھ ملا ہوا ہے اس لیے اصل ملزمان کو گرفتار کرنے کے بجائے اس طرح کی کارروائی کی جا رہی ہے ۔

ایبٹ آباد پولیس کے سربراہ ڈی پی او عباس مجید مروت گذشتہ رات سے رہورٹرز کے فون کا جواب نہیں دے رہے جبکہ سوشل میڈیا پر سرگرم دکھائی دے رہے ہیں ۔

خیال رہے کہ افضل کوہستانی کو بدھ رات ساڑھے آٹھ بجے ایبٹ آباد شہر کے درمیان سے گزرنے والی شاہراہ قراقرم پر فائرنگ کر کے قتل کیا گیا تھا ۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے