شیخ رشید کی بلاول کو دھمکی؟
پاکستان پیپلز پارٹی نے ریلوے کے وزیر شیخ رشید کو بلاول کے بارے میں کی گئی ٹویٹ کو دھمکی قرار دیا ہے۔
پارٹی کی سیکریٹری اطلاعات ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ شیخ رشید کی دھمکی کو نظر انداز نہیں کرسکتے، غور کر رہے ہیں کہ شیخ رشید نے کس کارنر کا پیغام دیا ہے ۔
ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے کہا کہ شیخ رشید کلعدم تنظیموں کے بھی سہولت کار ہیں، جیالے آہنی دیور بن اپنے قائد کی حفاظت کریں گے ۔
نفیسہ شاہ نے کہا ہے کہ پشاور روڈ راولپنڈی کے بھکاری کی اپنی یہ اوقات نہیں کہ دھمکی دیں ۔ جیالوں کے صبر کو ان کی کمزوری نہ سمجھا جائے ۔
خیال رہے کہ شیخ رشید نے ٹویٹ میں کہا تھا کہ


