متفرق خبریں

میشا شفیع بھی ملالہ بننا چاہتی ہے؟علی ظفر

اپریل 27, 2019

میشا شفیع بھی ملالہ بننا چاہتی ہے؟علی ظفر

پاکستان میں گلوکاری کے بعد اداکاری میں آگے بڑھنے کی تگ ودو میں مصروف علی ظفر نے گلوکارہ میشاشفیع کے خلاف بات کرتے ہوئے ملالہ یوسف زئی کے بارے میں متنازع بیان دے دیا جس کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے سوال اٹھائے تو ان کو وضاحت جاری کرنا پڑی ۔


لاہور کی ایک مقامی عدالت کے باہر علی ظفر نے میشا شفیع کے بارے میں کہا کہ وہ ان پر جنسی ہراسانی کا الزام لگا کر عالمی شہرت اور ملالہ بننا چاہتی تھیں۔

 میشا شفیع کے خلاف دائر کردہ ہتک عزت کی درخواست کی سماعت لاہور کے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شکیل احمد کی عدالت میں ہوئی ۔ 

میشا شفیع اپنے خلاف ہتک عزت کے مقدمے میں عدالت میں پیش نہ ہوئیں۔ یہ مقدمہ ان کے خلاف اس بیان کی بنیاد پر شروع کیا گیا ہے جس میں انہوں نے ایک سال قبل یہ الزام لگایا تھا کہ گلوکار علی ظفر نے ان کو کام کے دوران جنسی طور پر ہراساں کیا تھا ۔

علی ظفر کا کہنا ہے کہ یہ ان کامقدمہ ہے جو میشا شفیع کے خلاف ہتک عزت پر دائر کیا ہے ۔’وہ آئیں اور عدالت کا سامنا کریں۔’ 

گذشتہ سماعت پر 10اپریل کو عدالت نے دلائل کے لیے حاضر نہ ہونے پر میشا شفیع کے وکیل کو دس ہزار روپے جرمانہ عائد کیا تھا ۔

سنیچر کو ہتک عزت کے مقدمے کی سماعت کے بعد میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے گلوکار کا کہنا تھا کہ ‘وہ کینیڈا جا رہی ہیں اور ان کی امیگریشن ہورہی ہے۔ وہاں جاکر وہ عالمی توجہ اور ملالہ بننا چاہتی تھیں مجھے اس کے بارے میں معلوم نہیں ۔ ‘

علی ظفر کا کہنا تھا کہ’حقائق یہ ہیں کہ سب کچھ ذاتی مفاد کے لیے کیا گیا۔ اور اس لیے کیا گیا کہ وہ کینیڈا جا رہی ہیںاور امیگریشن ہو رہی ہے۔ ‘ 

اس بیان کی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے صارفین نے علی ظفر کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ 

اینکر ماریہ میمن نے اس ویڈیو میں علی ظفر کو ٹیگ کرتے ہوئے پوچھا کہ ‘کیا ملالہ ہونا شرمندگی کی بات ہے؟۔’

صارفین کی ایک بڑی تعداد کے علی ظفر کے بیان پر ردعمل ظاہر کیے جانے کے بعد ان کوایک طویل وضاحت جاری کرنا پڑی  ہے ۔ 

علی ظفر نے وضاحتی ٹویٹ میں ملالہ کی تعریف کی اور ایک بار پھر میشا شفیع کو تنقید کا نشانہ بنایا۔

انہوں نے لکھا کہ ‘ملالہ ایک جنگجو ہے جس نے سچ اور انصاف کے لیے عظیم قربانی دی جبکہ میشا شفیع جھوٹ بولتے ہوئے انصاف سے فرار اختیار کر رہی ہیں اور سوشل میڈیا پر جعلی اکاؤنٹس کے پیچھے چھپ رہی ہیں اس لیے ملالہ نہیں بن سکتی۔’

عدالت نے میشاشفیع کے خلا ف ہتک عزت کے مقدمے کی سماعت چار مئی تک ملتوی کر دی ہے ۔ 

یاد رہے کہ لاہور ہائیکورٹ نے نو اپریل کو اپنے ایک آرڈر میں اس سیشن جج کو مقدمے کو تین ماہ میں نمٹانے کی ہدایت کی تھی ۔ 

علی ظفر نے سماعت کے بعد ٹوئٹر پر جاری کیے ایک بیان میں کہا کہ’میرے خلاف میشا شفیع کا مقدمہ اور اپیل دونوں خارج کیے جا چکے ہیں۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے