متفرق خبریں

”پتے کھا کر 17 دن زندہ رہی“

مئی 26, 2019

”پتے کھا کر 17 دن زندہ رہی“

امریکی ریاست ہوائی میں 17 دن جنگل میں لاپتہ رہنے والی یوگا ٹیچر زندہ مل گئیں۔ ریسکیو کارکنوں نے بتایا ہے کہ اماندہ جنگل میں چشموں کا پانی اور درختوں کے پتے کھا کر زندہ رہیں۔

امریکی ریاست ہوائی میں 35 سالہ آماندہ ہائیکنگ کے لیے موئی ماکاوائو جنگل میں گئی تھیں تاہم وہ دو ہزار ایکڑ پر محیط گھنے جنگل میں راستہ بھٹک گئیں۔

اماندہ انتہائی کوشش کے باوجود اپنی گاڑی کے پاس نہ پہنچ سکیں اور سترہ روز جنگل راستہ ڈھونڈتے ہوئے گزارے۔

اماندہ کے فیس بک صفحے پر بتایا گیا ہے کہ وہ چشموں کا پانی اور درختوں کے پتے کھا کر زندہ رہیں۔ ان کے پیاروں نے تلاش کے لیے امدادی کارکنوں کے ساتھ ایک ہیلی کاپٹر کی خدمات لیں جس نے جمعے کو اماندہ ایلر کو ڈھونڈ لیا ۔

امدادی کارکنوں نے بتایا کہ وہ اپنی کار سے میلوں دور ایک چشمے کے پاس سے ملیں۔

اماندہ ایلر فزیو تھراپی کا کام کرتی ہے۔ کارکنوں کے مطابق اماندہ بغیر جوتوں، ٹوٹی ٹانگ اور غذائی کمی کا شکار تھیں۔ انہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

آماندہ کے دوستوں نے "فائنڈ آماندہ” کے نام سے سوشل میڈیا کمپین شروع کی جس میں کہا گیا کہ ان کی دوست کو ڈھونڈنے کے لیے عطیات دیے جائیں۔ اماندہ ایلر کے لیے ملنے والے ہزاروں ڈالر کے عطیات سے تلاش مہم میں ہیلی کاپٹر کی خدمات حاصل کی گئیں۔

آماندہ کی ماں کا کہنا ہے کہ وہ اپنی خوشی الفاظ میں بیان نہیں کر سکتیں۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے