بہادر پولیس افسر نے خودکش مار گرایا، ویڈیو دیکھیں
پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں پولیس اہلکار نے ایک خودکش حملہ آور کو فائرنگ کر کے پھٹنے سے پہلے ہی ہلاک کر دیا ہے۔
پولیس حکام کے مطابق یہ واقعہ جمعرات کی شام کوئٹہ کی امام بارگاہ ناصر العزا کے باہر اس وقت پیش آیا جب ایک خودکش حملہ آور کو روکنے کی کوشش کی گئی۔
سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک پولیس اہلکار چادر اوڑھے مشکوک شخص کا نشانہ لے کر اس کے پیچھے بھاگ رہا ہے۔

