سی این جی 22 روپے مہنگی
پاکستان میں تحریک انصاف کی حکومت نے سستا فیول سمجھی جانے والی سی این جی کی قیمت میں 22 روپے کلو اضافہ کر دیا ہے۔
حکومت نے سی این جی پر سیلز ٹیکس میں بھی اضافہ کیا ہے جس کا فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے نوٹیفیکشن جاری کیا۔

ایف بی آر کی طرف سے جاری کردہ نوٹیفیکشن کے مطابق سی این جی پر سیلز ٹیکس میں دو روپے 50 پیسے کا اضافہ کیا گیا جس کے بعد ریجن ون اور ریجن ٹو کےلئے قیمتوں میں بھی اضافے کا امکان ہے۔
ادھر گیس قیمتوں میں اضافے کے باعث بھی سی این جی کی قیمتیں مزید بڑھنے کا خدشہ موجود ہے تاہم مارکیٹ ذرائع کے مطابق قیمتوں میں 22 روپے تک کا اضافہ ہوگیا ہے۔
اس حوالے سے سی این جی ایسوسی ایشن کی طرف سے فیصلہ ہونا باقی ہے لیکن سی این جی پر سیلز ٹیکس پر میں اضافے کے نوٹیفکشن پر عملدرآمد یکم جولائی سے ہو گیا ہے۔

