متفرق خبریں

زرداری کا انٹرویو کس نے رکوایا؟

جولائی 1, 2019

زرداری کا انٹرویو کس نے رکوایا؟

پاکستان میں نجی ٹی وی چینل جیو نیوز پر سابق صدر آصف زرداری کا پہلے سے ریکارڈ شدہ انٹرویو آن ایئر ہونے کے پانچ منٹ بعد روک دیا گیا جس پر صحافی حامد میر نے شدید ردعمل ظاہر کیا ہے۔

حامد میر نے یہ نہیں بتایا کہ آصف زرداری کا انٹرویو کس نے رکوایا تاہم انہوں نے اپنے ناظرین سے معذرت طلب کی ہے اور کہا ہے کہ وہ ایک آزاد ملک میں نہیں رہتے۔

بلاول بھٹو زرداری نے بھی اپنے والد کا انٹرویو رکوانے کی مذمت کی ہے۔

اینکر سلیم صافی نے حامد میر سے اظہار یکجہتی کیا ہے۔ انہوں نے لکھا ہے کہ پاکستان میں اظہار رائے کی آزادی نہیں۔

صحافی و ناول نگار محمد حنیف نے حامد میر سے کہا ہے کہ وہ انٹرویو رکوانے والے کا نام لیں۔ بتائیں کیا یہ مراد سعید نے فون کیا تھا؟

حامد میر نے کہا کہ زرداری کا انٹرویو رکوانے کے معاملے پر بات کرنے کے لیے ان کو ڈان ٹی وی کے پروگرام میں بلایا گیا مگر اس پروگرام کو بھی فون کر کے بند کر دیا گیا۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے