امریکہ نے دہشت گرد قرار دے دیا
Reading Time: < 1 minuteپاکستان میں تخریبی کارروائیوں میں ملوث بلوچ لبریشن آرمی کو امریکہ نے اپنی دہشت گرد تنظیموں کی فہرست میں شامل کر لیا ہے۔
سٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کی جاری کردہ نئی فہرست میں جیش العدل کا نام بھی شامل ہے۔
اس اقدام کے تحت دونوں تنظیمیں امریکہ میں دہشت گرد تنظیمیں تصور کی جائیں گی۔
دہشت گرد قرار دیے جانے کے بعد ان تنظیموں کے تمام اثاثہ جات بھی منجمد کئے جائیں گے۔
بی ایل اے کا نام دہشت گرد تنظیموں کی فہرست میں شامل ہونا پاکستان کی سفارتی سطح پر بڑی کامیابی سمجھی جا رہی ہے۔
پاکستان میں حکام کا کہنا ہے کہ امریکہ کا بی ایل اے کو دہشتگردوں کی فہرست میں شامل کرنا بلوچستان لبریشن آرمی کے دہشت گرد تنظیم ہونے کا ثبوت ہے۔
Array