متفرق خبریں

لاہور ایئرپورٹ پر فائرنگ، دو ہلاک

جولائی 3, 2019

لاہور ایئرپورٹ پر فائرنگ، دو ہلاک

پاکستان کے صوبہ پنجاب کے لاہور ایئرپورٹ کے لاؤنج میں فائرنگ سے دو افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

پولیس حکام نے بتایا ہے کہ فائرنگ کا واقعہ دیرینہ دشمنی کا شاخسانہ ہے۔

تھانہ سرور روڈ پولیس کے مطابق مارا جانے والا شخص بابر عمرہ کی ادائیگی سے واپس آ رہا تھا اور وہ لکھو ڈیر کے علاقہ کا رہائشی تھا۔

پولیس کے مطابق فائرنگ کی زد میں آ کر ہلاک ہونے والے دوسرے شہری کی شناخت کی جا رہی ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مارا جانے والا شخص پیپلز پارٹی کے مقامی رہنما کے قتل کے مقدمہ میں نامزد تھا جن کو 13 مارچ 2017 کو قتل کیا گیا تھا۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے