کور کمانڈر کی معیشت پر بات
پاکستان کے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے اپنی زیر صدارت کورکمانڈرز کانفرنس کو بتایا ہے کہ پاکستان ترقی امن خوشحالی کے سفر کے جانب گامزن ھے۔
انہوں نے کہا کہ ملک میں دیرپا امن کو یقینی بنایا جائے گا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق کورکمانڈر کانفرنس آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں منعقد ہوئی جس میں ملکی اندرونی بیرونی سیکورٹی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
پریس ریلیز کے مطابق عسکری قیادت نے ملک میں کالعدم تنظمیوں کے خلاف جاری کارروائیوں کا تفصیلی جائزہ لینے کے علاوہ انڈیا، افغانستان اور ایران سمیت علاقائی سیکورٹی صورتحال پر بھی غور کیا گیا۔
آرمی چیف نے اجلاس کے شرکا کو ملکی معیشت کی بحالی اور اسے مستحکم بنانے کے حوالے سے حکومت کی جانب سے کیے جانے والے مشکل اور ضروری اقدامات سے بھی آگاہ کیا۔

جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہناتھا کہ پاکستان ترقی خوشحالی اور پائیدار امن کے سفر کی جانب گامزن ھے سپہ سالار نے اس عزم کو دہرایا کے پائیدار امن اور ترقی کے سفر کو یقینی بنایا جائے گا۔

