متفرق خبریں

پارک پر ہسپتال نہیں بن سکتا

جولائی 5, 2019

پارک پر ہسپتال نہیں بن سکتا

اسلام آباد ہائیکورٹ نے ارجنٹینا پارک کی زمین پر پولی کلینک ہسپتال کی توسیع کو غیرقانونی قرار دیا ہے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے محفوظ فیصلہ سنایا ہے جس کے مطابق ارجنٹینا پارک کا پولی کلینک کی توسیع کے لیے استعمال غیر قانونی ہے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے وفاقی ترقیاتی ادارے کو ہدایت کی ہے کہ ارجنٹینا پارک کواصلی شکل میں بحال کرے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے میں کہا گیا ہے کہ پارک کی جگہ ہسپتال بنانا 1960 کے آرڈیننس اور 1997 کے ایکٹ کی خلاف ورزی ہے۔ اتھارٹی ایسے فیصلوں سے قبل ٹاون پلاننگ کو مدنظر رکھے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے کہا ہے کہ ارجنٹینا پارک کو نہ ہسپتال نہ ہی کسی اور مقصد کے لیے استعمال میں لایا جا سکتا ہے۔ قوانین کے مطابق پارک کی زمین عوامی سہولت کے لیے مختص ہے۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے