افغانستان میں 38 ہلاک
Reading Time: < 1 minuteافغانستان کے شہر قندھار کے مضافات میں طالبان کے حملے و امریکی بمباری سے 38 افراد ہلاک جبکہ 30 زخمی ہوگئے ہیں۔
مقامی ذرائع کے مطابق طالبان نے صوبہ قندھار کے ضلع معروف پر حملہ کیا جس کے بعد امریکی جنگی طیاروں نے طالبان پر بمباری شروع کی۔
حکام کے مطابق جنوبی صوبے قندھار کے ضلع معروف میں طالبان کے حملے کے بعد امریکی جنگی طیاروں کی بمباری سے 25 طالبان مارے گئے۔
پولیس کے سربراہ تادین خان اچکزئی کے مطابق امریکی جنگی طیاروں کی بمباری سے 25 کے قریب طالبان مارے گئے دوسری جانب سیکیورٹی زرائع نے بتایا کہ طالبان کے حملے میں 13 اہلکار ہلاک و 30 زخمی ہوئے ہیں۔
ادھر قنھار ہی کے ضلع خاکریز کے شیر آغا علاقے میں طالبان نے فورسز کی چیک پوسٹ پر حملہ کیا ہے۔
پولیس کے ترجمان قسیم آزاد کے مطابق حملے میں 6 طالبان اور 2 پولیس ہلاک جبکہ 4 طالبان اور 2 پولیس اہلکار زخمی ہوئیں ہیں ۔
جنوبی صوبے قندھار میں طالبان کے حملوں میں تیزی آئی ہے۔ گذشتہ روز بھی معروف ضلع میں الیکشن کمیشن کے 8 کارکنوں سمیت متعدد اہلکار مارے گئے تھے۔