صحافیوں کے ٹوئٹر بند
پاکستان میں بڑے میڈیا گروپ نے نامی گرامی صحافیوں کو اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ بند کرنے کے لیے کہا ہے۔
مستند ذرائع کے مطابق جنگ گروپ کی انتظامیہ نے ادارے سے وابستہ کئی رپورٹرز کے اکاؤنٹ بند کرا دیے ہیں۔
جن صحافیوں نے اپنے اکاؤنٹ بند کیے ان میں عمر چیمہ، اعزاز سید اور وجیہ ثانی و دیگر شامل ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ جنگ گروپ پر سخت دباؤ ہے اور ایک طاقتور سرکاری ادارے کے اہلکار اپنی شرائط منوا رہے ہیں۔

