تحریک انصاف قبائل سے ہار گئی
پاکستان میں تحریک انصاف کے امیدوار قبائلی علاقوں سے صوبہ خیبر پختونخوا میں ضم ہونے والے اضلاع میں صوبائی اسمبلی کے پہلے تاریخی انتخابات میں ووٹرز کا اعتماد جیتنے میں ناکام رہے ہیں۔
کل 16 حلقوں میں سے تحریک انصاف کے امیدوار صرف پانچ نشستوں پر کامیابی حاصل کر پائے۔
خیال رہے کہ جولائی 2018 کے انتخابات میں ان علاقوں سے تحریک انصاف نے قومی اسمبلی کی 12 میں سے چھ نشستیں جتیں تھی۔
تحریک انصاف نے باجوڑ اور خیبر ایجنسی سے قومی اسمبلی کی دو دو جبکہ اورکزئی اور مہمند ایجنسی سے ایک ایک نشست حاصل کی تھی۔
پارٹی کے بعض کارکنوں کے مطابق اورکزئی اور باجوڑ سے منتخب ارکان قومی اسمبلی نے صوبائی اسمبلی کے ٹکٹ اپنے رشتہ داروں کو لے کر دیے جو تحریک انصاف کے امیدواروں کی شکست کی وجہ بنی۔
خیال رہے کہ 16 میں سے پانچ نشستیں آزاد امیدواروں نے حاصل کی ہیں جبکہ جمعیت علمائے اسلام، عوامی نیشنل پارٹی اور جماعت اسلامی نے ایک ایک نشست حاصل کی ہے۔

