پاکستان پاکستان24

پٹرول، ڈیزل مزید مہنگا

اگست 1, 2019

پٹرول، ڈیزل مزید مہنگا

پاکستان میں بدترین مہنگائی کے شکار عوام کے لیے ایک اور بری خبر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نیا اضافہ ہے۔

حکومت نے یکم اگست سے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں پانچ روپے سے زائد کا اضافہ کیا ہے جبکہ مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل کی قیمت میں آٹھ روپے نوے پیسے اضافہ کیا گیا ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھانے کی سمری پر دستخط کر دیے ہیں جس کے بعد پٹرول کی قیمت 117 روپے 84 پیسے ہوگئی ہے جبکہ ڈیزل اب 132 روپے 47 پیسے میں لٹر ملے گا۔

اوگرا کے مطابق مٹی کا تیل 104 جبکہ لائٹ ڈیزل 97 روپے 52 پیسے لٹر ہوگا۔

خیال رہے کہ پاکستان کی معیشت تحریک انصاف کی حکومت کے اقتدار میں آنے کے بعد بدترین بدحالی اور بحران کا شکار ہے۔

عالمی مالیاتی فنڈ سے قرض لینے کے بعد شرائط کے تحت گیس، بجلی اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کرنا ضروری ہے۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے