پاکستان پاکستان24

سینیٹ میں اپوزیشن ہار گئی، سنجرانی کامیاب

اگست 1, 2019

سینیٹ میں اپوزیشن ہار گئی، سنجرانی کامیاب

پاکستان کی پارلیمان کے ایوان بالا سینیٹ میں چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک پر ووٹنگ کے دوران 100 سینیٹرز نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا جن میں سے 45 نے ان کے حق میں ووٹ دیے۔ ۔سنجرانی کو ہٹانے کے لیے 53 ووٹوں کی ضرورت تھی۔

پانچ ووٹ مسترد ہوئے جبکہ اپوزیشن کے نو ارکان نے سنجرانی کو ووٹ دیا۔

اس سے قبل سنجرانی کے خلاف عدم اعتماد کی قرارداد پیش کی گئی جس کے حق میں 64 سینیٹرز اپنی نشستوں پر کھڑے ہوگئے۔

قواعد کے مطابق گنتی کے بعد تحریک عدم اعتماد پیش کرنے کی اجازت دی دے گئی۔

اپنی ہار دیکھتے ہوئے حکومت کے قائد ایوان شبلی فراز نے کہا کہ ہم تقریریں نہیں کرنا چاہتے گنتی کرائی جائے جس کے جواب میں ن لیگ کے سینیٹر راجہ ظفرالحق نے عدم اعتماد کی تحریک پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہم بھی تقریریں نہیں کرنا چاہتے ووٹنگ کے عمل کا آغاز کیا جائے۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے