لیونل میسی پر پابندی عائد
Reading Time: < 1 minuteکوپا امریکہ میں ریفری اور آفیشل کے ناقص فیصلوں پر تنقید کے بعد ارجنٹائن کے عالمی شہرت یافتہ فٹبالر لیونل میسی پر 3 ماہ پابندی عائد کی گئی ہے۔
میسی نے کوپا امریکا کپ کو ’’کرپٹ ‘‘کہا تھا، جنوبی امریکا فٹبال کنفیڈریشن نے ان پر 50 ہزار ڈالر کا جرمانہ بھی عائد کیا ہے، میسی کو چلی سے میچ کے دوران مقابلے میں باہر بھیج دیا گیا تھا، جس کے بعد انھوں نے الزام عائد کیاکہ کپ برازیل کے لیے فکسڈ کیا گیا ہے۔
میسی نے کہا ہے کہ وہ فیصلے کے خلاف ایک ہفتے میں اپیل کریں گے۔
پابندی کے باعث میسی ارجنٹائن کے چلی، میکسیکو اور جرمنی سے ستمبر اور اکتوبر کے درمیان شیڈول میچز میں شرکت نہیں کر پائیں گے۔
Array