پاکستان پاکستان24

مریم نواز کو گرفتار، 12 دن کا ریمانڈ

اگست 8, 2019

مریم نواز کو گرفتار، 12 دن کا ریمانڈ

پاکستان میں سابق وزیراعظم نواز شریف کی بیٹی مریم نواز کو احتساب کے قومی ادارے کے اہلکاروں نے حراست میں لے لیا ہے۔

مریم نواز کو لاہور کی کوٹ لکھپت جیل کے باہر سے گرفتار کیا گیا۔

لاہور میں نیب نے مریم نواز کو چودھری شوگر ملز کیس میں طلب کر رکھا تھا۔ نیب نے مریم نواز کو 2 بجے نیب کے سامنے پیش ہونے کا کہا تھا۔
مریم نواز کوٹ لکھپت جیل میں والد میاں نواز شریف سے ملنے آئی تھیں۔

مریم نواز کا لاہور کی احتساب عدالت میں پیش کیا گیا جس نے انہیں 12 دن کے جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کیا ہے۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے