انجن بند، جہاز کھیتوں میں اتر گیا
Reading Time: < 1 minuteروس کے دارالحکومت ماسکو میں انجن کو نقصان پہنچنے پر پائلٹ نے جہاز کو کھیتوں میں اتار دیا۔ مسافروں اور حکام نے حادثے سے بچانے والے پائلٹ کو ہیرو قرار دیا ہے۔
حکام کے مطابق سے کریمیا جانے والے ایئربس کے انجن سے پرندوں کا غول ٹکرا گیا جس کے بعد پائلٹ نے جہاز کو فوری طور پر ایئر پورٹ سے ایک کلومیٹر دور مکئی کے کھیت میں اتار دیا۔ روسی ٹی وی 24 کے مطابق جہاز میں عملے کے سات افراد اور 226مسافر سوار تھے۔
روس کی وزارت صحت کے بیان میں کہا گیا ہے کہ ایمرجنسی لینڈنگ میں 23 افراد زخمی ہوئے جن کو ہسپتال لایا گیا، ان میں نو بچے بھی شامل ہیں۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ سات افراد کو نگہداشت میں رکھا گیا ہے جبکہ ایک 28 سالہ شخص کو دماغ میں چوٹ آئی ہے۔
علاقائی گورنر یوگنی کیوشیو نے کہا ہے کہ جہاز کے عملے نے پرسکون رہ کر انتہائی مہارت کے ساتھ جہاز کا اتارا ہے۔
Array