پاکستان پاکستان24

’منظور پشتین سمیت 210 غدار قرار‘

اگست 17, 2019

’منظور پشتین سمیت 210 غدار قرار‘

پاکستان میں پولیس نے قبائلی علاقوں میں پشتون تحفظ موومنٹ کے سربراہ منظور پشتین اور اس کے جلسے میں شرکت کرنے والے 210 افراد پر انسداد دہشت گردی کی دفعہ کے تحت مقدمہ درج کیا ہے۔

مقدمے میں کہا گیا ہے کہ جنوبی وزیرستان کے صدر مقام وانا میں 14 آگست کی رات سکاوٹس گراونڈ میں نعرہ بازی کرنے والے مقامی افراد غداری کے مرتکب ہوئے۔

پولیس کے مطابق منظور پشتین کے قافلے میں شامل افراد نے فوج کے خلاف نعرے لگائے۔

ایف آئی آر میں دس افراد کو نامزد کیا گیا ہے جن میں حامد ولد ریاض مغل خیل، شیرین ولد غلوم اشرف خیل، حزیفہ، انیس، وحید اور مولانا فضل رحمان شامل ہیں۔

آیف آئی آر میں منظور پشتین کے علاوہ دیگر دو سو افراد کو نامعلوم بتایا گیا ہے۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے