پاکستان

ترکی سے 17 پاکستانی ڈی پورٹ

اگست 25, 2019

ترکی سے 17 پاکستانی ڈی پورٹ

ترکی نے 17پاکستانی شہریوں کو ڈی پورٹ کیا ہے۔ یہ تمام افراد ترکی میں غیر قانونی طور پر مقیم تھے۔

حکام کے مطابق ڈی پورٹ کیے گئے افراد پرواز ٹی کے 710 پر استنبول سے اسلام آباد ایئرپورٹ پہنچے ہیں جن کو گرفتار کرکے انسداد انسانی سمگلنگ سیل منتقل کیا گیا ہے۔

ادھر بنکاک سے منشیات سمگلنگ کیس میں سزایافتہ ملزمان کو ڈی پورٹ بھی پاکستان کردیا گیا ہے۔


حکام کا کہنا ہے کہ ہدایات اللہ اور فہیم خان بنکاک سے پرواز ٹی جی 349پر اسلام آباد ایئرپورٹ پہنچائے گئے تھے۔ ایف آئی اے نے دونوں ملزمان کو اڈیالہ جیل حکام کے حوالے کر دیا ہے۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے