پاکستان

ایک اور خواجہ سرا قتل

اگست 26, 2019

ایک اور خواجہ سرا قتل

سید نعمان شاہ ۔ صحافی / مانسہرہ

پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع مانسہرہ کے تھانہ سٹی کی حدود میں شہر سے ملحقہ محلہ ناڑی میں نامعلوم افراد نے خواجہ سرا کو اس کے ڈیرے میں فائرنگ کرکےقتل کر دیا۔

ملزمان فائرنگ کے بعد موقع سے فرار ہوگئے جبکہ پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش ہسپتال منتقل کی ہے جہاں ساتھی خواجہ سراؤں نے زبردست احتجاج کرتے ہوئے ملزمان کی گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔

قتل کا مقدمہ تھانہ سٹی میں درج کر کے لاش پوسٹ مارٹم کے بعد لواحقین کے حوالے کر دی گئی ہے۔

مقتول خواجہ سرا کے ساتھیوں نے ملزم کی عدم گرفتاری پر احتجاج کا اعلان کیا ہے۔

خیال رہے کہ صوبے میں خواجہ سراؤں کے قتل کی کئی وارداتیں ہو چکی ہیں۔

پولیس سے ملنے والی معلومات کے مطابق مانسہرہ شہر سے ملحقہ محلہ ناڑی میں نامعلوم افراد نے خواجہ سرا کے ڈیرے پر گھس کر فائرنگ کردی جس سے خواجہ سرا فرہان عرف ہنی موقع پر ہی ہلاک ہو گیا۔

ملزم فائرنگ کے بعد موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا جس کے بعد پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو ہسپتال منتقل کیا جہاں پر واقع کی اطلاع پر مقتول کے ساتھی خواجہ سراؤں کی بڑی تعداد ہسپتال پہنچ گئی جنھوں نے ہسپتال کے باہر شدید احتجاج کیا اور قاتلوں کی گرفتاری کا مطالبہ کیا۔

اس موقع پر پولیس نے کامیاب مذاکرات کرتے ہوئے مقتول کے ساتھی خواجہ سراؤں کو قاتلوں کی گرفتاری کی یقین دھانی کروائی.پوسٹ مارٹم کے بعد لاش ساتھی خواجہ سراؤں کے حوالے کر دی گئی۔

خواجہ سراؤں کی جانب سے احتجاج متوقع ہے.

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے