پاکستان

اسرائیل پر پالیسی تبدیل نہیں ہوئی

اگست 29, 2019

اسرائیل پر پالیسی تبدیل نہیں ہوئی

پاکستان نے کہا ہے کہ اسرائیل کے حوالے سے اس کی پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں آئی جبکہ ہمیشہ سے انڈیا کے ساتھ مذاکرات کا حامی رہا ہے لیکن جواب میں دوسری طرف سے انکار ہوتا رہا۔

پاکستانی دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ انڈیا کے پانچ اگست کےاقدام کے بعد اب پاکستان اور انڈیا مذاکرات کے لیے کوئی راستہ نظر نہیں آتا۔

”وزیر خارجہ کے اقوام متحدہ کے انسانی حقوق اجلاس میں جانے کے امکانات ہیں۔ ایئر اسپیس کی بندش سے متعلق مشاورت ہوئی ہے۔ وقت آنے پر اس پر غور کیا جاسکتا ہے، فی الحال بندش سے متعلق کوئی فیصلہ نہیں ہوا۔“

ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر فیصل نے ہفتہ وار پریس بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ کشمیر دنیا سے 25ویں دن بھی دنیا سے کٹا ہوا ہے۔ مقبوضہ کشمیر میں ہر طرح کے ذرائع مواصلات کی بندش ہے۔ مقبوضہ کشمیر میں بنیادی چیزوں کا بھی فقدان ہے۔ کشمیر میں انسانی بحران ہے، شہریوں کو خوراک بھی میسر نہیں۔ لوگوں کی جانب سے کرفیو کے خلاف احتجاج جاری ہے۔

انہوں نے کہا کہ سینیئر حریت رہنماؤں اور نوجوانوں کی غیر قانونی گرفتاریوں پر اظہار تشویش ہے۔۔۔ بڑے پیمانے پر گرفتاریوں کے باعث جیلوں میں جگہ کم پڑ گئی ہے۔۔۔
sot
ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ کل بھارتی ہائی کمشنر کی دفتر خارجہ طلبی کی اور احتجاج ریکارڈ کیا گیا ۔۔۔ وزیر خارجہ نے انسانی حقوق کے ہائی کمشنر اور اقوام متحدہ سیکیورٹی کونسل کے سربراہ کو بھی خط لکھا ہے جس میں مقبوضہ کشمیر کی موجودہ صورتحال سے متعلق آگاہ کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان بارڈر پر فائرنگ نہیں کرتا۔۔۔ سرحد پار سے دہشتگردوں کے حملے کی صورت میں صرف دفاع کے لیے فائر کیا جاتا ہے۔۔۔ ایسی جگہوں کا پتہ افغان حکومت کو دے دیا گیا ہےاور درخواست کی ہے کہ ایسے علاقوں میں فوج کی تعیناتی کی جائے۔

ڈاکٹر فیصل نے کہا کہ بھارت کا دوغلہ پن سب کے سامنے ہے۔ باہر وہ کہتے ہیں کہ یہ دو طرفہ معاملہ ہے اور بھارت میں کہتے ہیں کہ یکطرفہ معاملہ ہے۔ اس حوالے سے ان کی پوزیشن تیزی سے بدلتی ہے۔ ”ہم چاہتے ہیں کہ یہ معاملہ کشمیریوں کی امنگوں کے مطابق حل ہوجائے۔“

انہوں نے کہا کہ پاکستان افغانستان میں امن عمل کی حمایت جاری رکھے گا۔ ہم ہمیشہ سے مذاکرات کے حامی رہے ہیں اب بھارت کے اس اقدام کے بعد اب کوئی راستہ نظر نہیں آتا۔ کشمیریوں کے جذبات جب تک نہیں دیکھے جائیں گے آگے نہیں بڑھا جا سکتا۔ وزیر خارجہ نے کہا تھا کہ یہ ایک ایونٹ نہیں ہے یہ جدوجہد ہے۔

ڈاکٹر فیصل نے کہا کہ عالمی عدالت انصاف میں جانے سے متعلق ابھی مشاورت جاری ہے۔ وزیر خارجہ کے اقوام متحدہ کے انسانی حقوق اجلاس میں جانے کے امکانات ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کلبھوشن سے متعلق بھارتی حکومت سے رابطے میں ہیں۔ اسرائیل کے حوالے سے پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں۔ کشمیر کا مسئلہ ختم نہیں ہوا سیکیورٹی کونسل کے پاس موجود ہے۔ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے دوران کشمیر کے حوالے سے سائیڈ لائن اجلاس متوقع ہے۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے