متفرق خبریں

وفاقی وزیر اور اینکر کی پھر لڑائی

Reading Time: 2 minutes بول نیوز پر اپنے ٹی وی پروگرام میں سمیع ابراہیم نے فواد چودھری کی دوسری بیوی ڈاکٹر حبا کا بھی ذکر کیا اور بتایا کہ وہ اسلام آباد کے سینٹورس مال

اگست 30, 2019 2 min

وفاقی وزیر اور اینکر کی پھر لڑائی

Reading Time: 2 minutes

پاکستان میں سائنس وٹیکنالوجی کے وفاقی وزیر فواد چودھری اور اینکر سمیع ابراہیم میں ایک بار پھر سوشل میڈیا پر ’جنگی صورتحال‘ ہے۔ اس مرتبہ حالات سمیع ابراہیم کی جانب سے فواد چودھری کی دو بیویوں اور ان کے مالی اثاثوں کو ٹی وی پروگرام میں زیربحث لانے کے بعد کشیدہ ہوئے۔

خیال رہے کہ ماضی قریب میں فواد چودھری نے اینکر سمیع ابراہیم کو فیصل آباد میں شادی کی ایک تقریب میں تھپڑ بھی رسید کیا تھا جس کی حکومتی حلقوں نے بھی مذمت کی تھی تاہم اس پر کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔

بول نیوز پر اپنے ٹی وی پروگرام میں سمیع ابراہیم نے فواد چودھری کی دوسری بیوی ڈاکٹر حبا کا بھی ذکر کیا اور بتایا کہ وہ اسلام آباد کے سینٹورس مال کے رہائشی فلیٹس میں ہیں جبکہ پہلی بیوی لاہور ماڈل ٹاؤن میں رہتی ہیں۔

https://twitter.com/Globalpoliticss/status/1167230589763821569?s=20

سمیع ابراہیم نے کہا کہ وہ فواد چودھری کے الیکشن کمیشن میں جمع کرائے گئے گوشواروں کی بنیاد پر دعویٰ کر رہے ہییں کہ وفاقی وزیر نے اپنے مالی اثاثے چھپائے یا ان کی مالیت کے بارے میں غلط بیانی کی۔

اینکر نے دعوی کیا کہ فواد چودھری کے اثاثوں میں کروڑوں روپے کا اضافہ ہوا ہے اور انہوں نے سونے کے زیورات کی مالیت بھی غلط بتائی ہے۔

سمیع ابراہیم کا ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر شیئر کیے جانے کے بعد فواد چودھری نے ایک ٹویٹ کیا اور لکھا کہ ’ کچھ ایسے آوارہ کتے ایسے ہوتے ہیں جن کو پتھر لگے تو ٹاؤں ٹاؤں کتنی دیر چلتا رہتا ہے آخر انھیں کچلہ دینا پڑتا ہے۔‘

فواد چودھری نے اپنی ٹویٹ کے ساتھ ’پونی ٹیل‘ کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا جو ان کا سمیع ابراہیم کے بالوں پر طنز ہے۔

فواد چودھری کی اس ٹویٹ پر سینکڑوں افراد نے تبصرے کیے ہیں جن میں سے زیادہ تر نے ان کے الفاظ کی مذمت کی ہے۔

پیمرا کے سابق چیئرمین ابصار عالم نے سمیع ابراہیم کی جانب سے فواد چودھری کی فیملی کے بارے میں گفتگو اور ان کے گھروں کے ایڈریس نشر کیے جانے کی مذمت کی ہے تاہم انہوں نے فواد چودھری کو ان کو ماضی بھی یاد دلایا ہے۔

سوشل میڈیا پر بعض صارفین نے فواد چودھری اور سمیع ابراہیم کو ایک ہی درجے کے افراد قرار دیا ہے اور ان کے بارے میں زیادہ بات کرنے کو وقت کا ضیاع کہا ہے۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے