پاکستان

شیخ رشید کی زبان پر کرنٹ لگ گیا

اگست 30, 2019

شیخ رشید کی زبان پر کرنٹ لگ گیا

پاکستان میں ریلوے کے وزیر شیخ رشید احمد کو زبان پر کرنٹ لگ گیا ہے۔ ریلوے ہسپتال کے حکام کے مطابق ڈاکٹروں کی ایک ٹیم ان کا طبی معائنہ کر رہی ہے۔

راولپنڈی سے صحافی یاسر حکیم کے مطابق ریلوے کے وزیر کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے منعقدہ ریلی سے خطاب کر رہے تھے جب مائیک خراب ہو گیا۔

عینی شاہدین کے مطابق جوش خطابت میں شیخ رشید کی زبان مائیک سے چھو گئی جس سے ان کو کرنٹ لگا۔

شیخ رشید نے بعد ازاں تکلیف کی وجہ سے خطاب مختصر کیا اور لال حویلی چلے گئے جہاں ڈاکٹروں کی ٹیم پہنچ گئی ہے۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے