ابھینندن ہیرو کیوں بنا؟
Reading Time: < 1 minuteانڈیا نے پاکستان میں گرفتار ہو کر رہائی پانے والے اپنے جیٹ فائٹر پائلٹ ابھے نندن کو ہیرو بنا کر پیش کرنا شروع کیا ہے۔
انڈین ایئرفورس کے سربراہ نے ابھینندن کو اپنے ساتھ لے کر مگ 21 جیٹ فائٹر پر اڑان بھری ہے۔
تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ یہ انڈین ایئرفورس اور عوام کا اعتماد بحال کرنے کا نفسیاتی حربہ ہے۔
ابھے نندن کی تصاویر بعد ازاں سوشل میڈیا کے ذریعے وائرل کی گئی ہیں اور ان سے پاکستان مخالف بیانات بھی منسوب کیے گئے۔
انڈیا یہ سب کیوں اور کس لیے کر رہا ہے اس پر کئی آرا ہیں مگر ایک بات حتمی ہے کہ ففتھ جنریشن وار سرحد کے پار بھی لڑی جا رہی ہے۔
Array