کوہلی کہیں نہیں، اب صرف سمتھ
Reading Time: < 1 minuteآسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے بلے باز سٹیو سمتھ نے ٹیسٹ رینکنگ میں پہلے نمبر پر آ گئے ہیں۔ سمتھ نے ایشز سیریز میں اپنی کپتانی کے ساتھ کمال بلے بازی کے جوہر دکھا کر خود کو منوایا ہے۔
انہوں نے انڈین کپتان وراٹ کوہلی کو ایک پوائنٹ سے پیچھے چھوڑ دیا ہے۔
تاہم سٹیو سمتھ کے ناقدین ان کی ایک برس قبل گیند کے ساتھ کی گئی چھیڑ چھاڑ اور اس کے نتیجے میں لگنے والی پابندی بھولنے کو تیار نہیں۔ سوشل میڈیا پر بعض ایسے ہی ناقدین کا کہنا ہے کہ سمتھ جتنے بھی بڑے کھلاڑی بن جائیں مگر ’چیٹنگ‘ یا دھوکے بازی کے لیے بھی یاد رکھیں جائیں گے۔
اس وقت دنیائے کرکٹ میں دونوں کو بڑے بلے باز سمجھا جاتا ہے۔
تیسرے نمبر پر نیوزی لینڈ کے کین ولیمسن ہیں۔
Array