شام میں ترک و امریکہ مشترکہ گشت
Reading Time: < 1 minuteجنگ زدہ شام کے کئی سرحدی علاقوں اور قصبوں کو امریکہ اور ترکی نے محفوظ علاقے قرار دیا ہے جہاں حکومت اور باغیوں کا وجود نہیں۔
امریکہ و ترک حکومت کی جانب سے محفوظ قرار دیے گئے ان علاقوں میں اب دونوں ملکوں کی افواج نے مشترکہ گشت شروع کیا ہے۔
خیال رہے کہ ترکی کو شام کے سرحدی علاقوں میں کرد جنجگوؤں سے خطرہ ہے جبکہ امریکہ داعش کے جمع ہونے سے خوفزدہ ہے۔
روس اور ایران شام میں بشار الاسد کی حکومت کے اتحادی اور امریکہ و ترک اتحاد کے خلاف ہیں۔
Array