وزیراعلی پنجاب کے مشیر و ترجمان گزر گئے
پاکستان کے صوبہ پنجاب میں وزیراعلی عثمان بزدار کے دفتر میں اہم تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ ان کے ترجمان شہباز گل نے عہدے سے استعفٰی دے دیا ہے جبکہ مشیر عون چودھری کو برطرف کر دیا گیا ہے۔
نجی ٹی وی کے مطابق شہباز گل کو جمعہ کی صبح برطرف کیا گیا تھا اور وزیراعلی نے ان کو پولیس افسران کے معاملات میں مداخلت پر عہدے سے ہٹایا۔

وزیراعلی کے مشیر عون چودھری وزیراعظم عمران خان کے قریب سمجھے جاتے ہیں اور ان کے رازدار بھی ہیں۔

تحریک انصاف کے بعض ذرائع کا دعوی ہے کہ دونوں کو نئی ذمہ داریاں جلد دی جا سکتی ہیں کیونکہ وزیراعظم ان سے خوش ہیں

