گلالئی اسماعیل کے امریکہ فرار کی کہانی
Reading Time: < 1 minuteپشتون تحفظ موومنٹ سے تعلق رکھنے والی گلالئی اسماعیل پاکستان میں غداری اور دہشت گردی کے الزام میں مطلوب رہنے کے دوران فرار ہو کر امریکہ پہنچ گئی ہیں۔
امریکی اخبار نیو یارک ٹائمز نے گلالئی کے فرار کی کہانی ان کے انٹرویو کے ساتھ شائع کی جس میں بتایا گیا ہے کہ وہ مئی میں زیرزمین گئیں اور تین ماہ چھپتے چھپاتے اگست میں امریکہ پہنچی ہیں۔
گلالئی نے بتایا کہ انہوں نے پاکستان کے کسی ایئرپورٹ سے اڑان نہیں بھری مگر وہ ذریعہ نہیں بتائیں گی جس طرح امریکہ فرار ہوئیں کیونکہ اس طرح ان کا ساتھ دینے والوں کی زندگی خطرے میں پڑ جائے گی۔
Array