متفرق خبریں

جج ویڈیو پر نواز شریف کا سپریم کورٹ سے رجوع

ستمبر 24, 2019

جج ویڈیو پر نواز شریف کا سپریم کورٹ سے رجوع

پاکستان کے سابق وزیراعظم نواز شریف نے اپنے خلاف فیصلہ دینے والے احتساب عدالت کے سابق جج ارشد ملک کے ویڈیو سکینڈل کیس میں سپریم کورٹ کے فیصلے پر نظرثانی درخواست دائر کی تیاری کے لیے مہلت طلب کی ہے۔

جج ویڈیو اسکینڈل پر دائر درخواستوں کا فیصلہ چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ کے بنچ نے گذشتہ ماہ سنایا تھا۔

نوازشریف نے بذریعہ وکیل سپریم کورٹ سے رجوع کرتے ہوئے استدعا کی ہے کہ فیصلے پر نظرثانی درخواست دائر کرنے کیلئے مہلت دی جائے۔

فیصلے پر نظرثانی دائر کرنے کی معیاد ختم ہورہی ہے۔

فیصلے کے خلاف نظرثانی اپیلیں دائر کرنے کیلئے دو ہفتے کا وقت دینے کی استدعا کی گئی ہے اور ذرائع کے مطابق رجسٹرار آفس نے نوازشریف کو دو ہفتوں کی مہلت دے دی ہے۔

خیال رہے کہ نظرثانی درخواست دائر کرنے کی آج آخری تاریخ تھی۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے