متفرق خبریں

میڈیا ٹاؤن دفتر پر حملہ، تشدد

ستمبر 29, 2019

میڈیا ٹاؤن دفتر پر حملہ، تشدد

اسلام آباد کے میڈیا ٹاؤن کے دفتر پر حملے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آئی ہے جس میں رپورٹر عرفان ملک کو تشدد کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

ویڈیو میں تین افراد لاتوں اور گھونسوں سے رپورٹر کو مار رہے ہیں۔

بتایا جا رہا ہے کہ عرفان ملک پر حملہ کرنے والے افراد میں اسلم خان عرف چھرا اور افضل بٹ کا بیٹا بھی شامل تھے۔

خیال رہے کہ اسلام آباد/ راولپنڈی کی میڈیا ٹاؤن نامی ہاؤسنگ سوسائٹی پنجاب میں ن لیگ کی حکومت نے پریس کلب پر اس وقت قابض گروہ کے حوالے کر دی تھی۔

واضح رہے کہ پریس کلب اور یونین کا یہ گروپ اب مختلف دھڑوں میں بٹ چکا ہے اور سوسائٹی کے معاملات اپنے ہاتھ میں لینے کے لیے آپس میں لڑ پڑا ہے۔

بحریہ ٹاؤن کے ساتھ واقع صحافیوں کی اس سوسائٹی میں سولہ سو کے لگ بھگ پلاٹ ہیں جن میں سے ہر ایک کا رقبہ دس مرلے اور مالیت کم از کم ستر لاکھ روپے ہے۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے