علی وزیر، محسن داوڑ لٹریچر فیسٹیول میں
پاکستان کے قبائلی اضلاع سے منتخب ارکان قومی اسمبلی علی وزیر اور محسن داوڑ نے اسلام آباد لٹریچر فیسٹیول میں شرکت کی ہے جہاں سینکڑوں افراد نے ان کے ساتھ تصاویر بنائیں۔
دونوں ارکان اسمبلی فیسٹیول میں شریک لوگوں کی نگاہوں کا مرکز بنے رہے۔
صحافی مطیع اللہ جان کو انٹرویو دیتے ہوئے محسن داوڑ نے بتایا کہ ان کو جیل میں قید تنہائی میں رکھا گیا تھا اور ضمانت سے چند روز قبل پڑھنے کے لیے کتاب دی گئی جبکہ علی وزیر نے بتایا کہ گرفتاری کے وقت ان پر تشدد کیا گیا اور پھر رات کو سی ایم ایچ میں طبی امداد دی گئی۔

