عالمی خبریں

پیرس میں چاقو کے وار سے چار ہلاک

اکتوبر 4, 2019 < 1 min

پیرس میں چاقو کے وار سے چار ہلاک

Reading Time: < 1 minute

فرانس کے دارالحکومت پیرس میں ایک شخص نے چاقو سے پولیس افسران پر حملہ کیا ہے جس میں چار افسران ہلاک ہو گئے ہیں جبکہ جوابی کارروائی میں حملہ آور بھی مارا گیا۔


واقعہ پولیس ہیڈ کوارٹر میں ہوا ہے جہاں ایک اطلاع کے مطابق حملہ آور نے اپنے چار ساتھیوں کو قتل کر دیا جس کے بعد جوابی کارروائی کرتے ہوئے اسے گولی مار کر ہلاک کردیا گیا۔


فرانسیسی خبر رساں ادارے کے مطابق پولیس یونین کے عہدیدار لوئس ٹریورس نے بتایا کہ ایسا لگتا ہے کہ جھگڑا آفس میں شروع ہوا اور اس کے بعد حملہ آور نے پولیس کمپاﺅنڈ کے مختلف حصوں میں لوگوں کو نشانہ بنایا۔

پیرس میں پولیس ہیڈ کوارٹر میں حملے کے بعد ہنگامی حالت کے دوران سڑک بند

فرانسیسی ذرائع ابلاغ کے مطابق حملہ آور ایک 45 سالہ شخص تھا جو 20 سال سے پولیس ہیڈ کوارٹرز کے انٹیلی جنس ڈویژن میں انتظامی حیثیت سے کام کر رہا تھا اور اس کی مبینہ طور پر اپنے افسران سے چپقلش چل رہی تھی۔


واقعے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر اطراف کے علاقوں کی ناکہ بندی کر کے اضافی پولیس اہلکار تعینات کردیے جبکہ قریبی میٹرو سٹیشن کو بند کرکے سروس عارضی طور پر معطل کی گئی۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے