جج نے عدالت میں خود کو گولی مار دی
Reading Time: < 1 minuteبراعظم ایشیا کے ملک تھائی لینڈ میں ایک جج نے بھری عدالت میں خودکشی کی ہے۔
اخبار ڈیلی میل کے مطابق تھائی جج کاناکورن پیانچانا نے قتل کے متعدد ملزموں کو بری کرنے کا فیصلہ سنانے کے بعد عدالت میں خود کو گولی مار کر ہلاک کیا ہے۔
اخبار کے مطابق خود کو گولی مارنے سے جج نے ملک کے عدالتی نظام میں موجود خرابیوں کے بارے میں ایک متاثر کن تقریر کی جسے فیس بک لائیو کے ذریعے سوشل میڈیا پر بھی نشر کیا۔
مبصرین کا کہنا ہے کہ تھائی لینڈ کی عدالتیں امیر اور طاقتور لوگوں کو رہا کر دیتی ہیں جبکہ غریب ملزمان کو معمولی جرائم پر سخت سزائیں دی جاتی ہیں۔
دنیا کے کسی ملک میں کسی جج کی جانب سے نظام انصاف کو تنقید کا نشانہ بنانے کے بعد خودکشی کا یہ پہلا اور غیر معمولی واقعہ ہے۔
تھائی ذرائع ابلاغ کے مطابق جج نے جمعے کی شام تھائی لینڈ کے شورش زدہ جنوبی علاقے یلا کی ایک عدالت میں قتل کے الزام میں پیش کیے جانے والے پانچ مسلمان ملزموں کو ناکافی ثبوتوں کی بنا پر بری کرنے کا فیصلہ سنایا۔