پاکستان

جسٹس فائز کی درخواست پر سماعت نہ ہوئی

اکتوبر 16, 2019

جسٹس فائز کی درخواست پر سماعت نہ ہوئی

سپریم کورٹ نے صدارتی ریفرنس کیخلاف جسٹس قاضی فائز عیسی کی درخواست پر آج کی سماعت ملتوی کر کے کیس ڈی لسٹ کر دیا ہے۔

بدھ کو صدارتی ریفرنس کیخلاف جسٹس قاضی فائز کی درخواست پر سماعت نہیں ہوئی۔

سماعت ججز کی عدم موجودگی کیوجہ سے ملتوی کی گئی۔

جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں فل کورٹ بینچ نے ساڑھے گیارہ بجے سماعت کرنا تھی۔

عدالتی ذرائع کے مطابق جسٹس مظہر عالم میاں خیل کے کزن کی فوتگی کے باعث سماعت ملتوی کی گئی۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے