پاکستان

وزیراعظم سے آئی ایس آئی کے سربراہ کی ملاقات

نومبر 19, 2019

وزیراعظم سے آئی ایس آئی کے سربراہ کی ملاقات

پاکستان کے وزیراعظم عمران خان سے ملک کی خفیہ ایجنسی انٹر سروسز انٹیلی جنس (آئی ایس آئی) کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید نے ملاقات کی ہے۔

منگل کو وزیراعظم کے دفتر سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ملاقات میں ملکی سکیورٹی صورتحال پر بات چیت کی گئی۔

وزیراعظم کے دفتر سے ملاقات کی تصویر اور مختصر سی ویڈیو بھی جاری کی گئی ہے جس میں وزیراعظم عمران خان ٹانگ پر ٹانگ رکھے بائیں سائیڈ ٹیبل پر پڑی کتاب کے صفحات الٹ رہے ہیں۔

ملک کے آرمی چیف ایران کے دورے پر ہیں جبکہ ان کی مدت ملازمت میں توسیع اس وقت سب سے اہم ایشو ہے جس پر حکومت نے حتمی فیصلہ کرنا ہے۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے